بن چکے ہیں جو انہیں کبھی اپنا اقتدار بچانے کے لیے ایم کیوایم کے خلاف ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے کبھی ایندھن بنا کر اقتدار کی سیڑھی چڑھتی ہے ۔جب بھی پاکستان پر پی پی کی حکومت آئی لیاری کے مصائب میں اضافہ ہی ہواہے ۔گزشتہ تین مہینے میں یہ لیاری میں ہونے والی تیسری خون ریز لڑائی ہے ۔اس دفعہ کلری کو ٹارگٹ بناکر حملہ کیا گیاہے ۔کلری علی محمد محلہ غفار کا علاقہ سمجھا جا تاہے خاص نشانہ ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق غفار جو کہ خود کو پیپلز پارٹی کے رہنماءجتاتاہے خود بھی پیپلزامن کمیٹی میں شامل تھا (جس کا بانی عبدالرحمن تھا ۔اسی عبدالرحمن نے کراچی میں بے نظیر کی آمد کے وقت اس کی ریلی کورضاکارانہ طوپر سیکورٹی فراہم کیاتھا اور حملے کے بعد انہیں بحاظت نکال کر لے گیاتھا۔ ذرائع کے مطابق اس حادثے کے بعد تقریبا ًآدھے گھنٹے تک کسی کو معلوم نہ ہوسکا کہ بے نظیر کو وہاں سے نکالنے والے کون لوگ تھے ۔اس کے بعد عبدالرحمن جو کہ بری شہرت کے مالک تھے ،کے کردارمیں نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئی ۔شایدبے نظیر کے کہنے پر انہوں نے اپنے نام کے ساتھ لگے ڈکیت کے لاحقہ کو مٹانے کا فیصلہ کیا اور سیاسی وفلاحی سر گرمیوں میں کھل کر حصہ لینے لگے ۔انہوں نے امن کمیٹی کی داغ بیل ڈالی اور غفار کے ساتھ اپنی دیرینہ دشمنی کو دوستی میں بد ل دیا۔ عبدالرحمن کے شدید مخالفین بھی اس بات کونہیں جھٹلاسکتے کہ اپنی زندگی کے آخری سالوں میں کایا کلپ عبدالرحمن نے لیاری میں رضاکارانہ طور پر جراہم اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لئے نمایاںکردار اداکیا ۔ اُس کے ماورائے عدالت پر اسرار قتل کے بعد ”لیاری “بڑی تیزی سے آگ کی لپیٹ میں آگئی ) چند دن پہلے پیپلز امن کمیٹی سے تنازعے پراس نے پریس کانفرنس کرکے کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کیااس دوران انہوں نے واضح کیا کہ وہ پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار نہیں کررہے صرف امن کمیٹی سے علیحدہ ہورہے ہیں۔اس کے چند دن بعد کمیٹی کے ایک ممبر پر حملہ کیا گیا جس کے جواب میں ایک مرتبہ پھر غفار اور عبدالرحمن ( جس کے موجودہ سر براہ عزیرہیں) گروپس میں جنگ چھڑ گئی جو دم تحریر جاری ہے ۔
غفار کاآبائی محلہ ”علی محمد محلہ “ وہی محلہ ہے جہاں کے رہائشی کبھی شہر کراچی کے معاشی حب کراچی پورٹ اور فشریز کو چلانے میں کلیدی کردار اداکرتے تھے ۔یہاں دوطقبے کے لو گ بستے تھے ایک وہ جوماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ہونے کی وجہ سے فشریز میں کاروبار کرتے تھے دوسرے وہ جو ٹوکریاںبُن کر اپنا پیٹ پالتے تھے۔ یہ ٹوکریاں ماہی گیری مچھلیاں اُٹھانے کے لیے استعمال کرتے تھے ۔ان ٹوکریوں میں برف کو بھی ٹکڑے کرنے کے لیے رکھا جاتاتھا جنہیں بعد میں مچھلیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کشتیوں میں بنے سردخانوں میں رکھا جاتا تھا ۔ بظاہر یہ لگتا ہے کہ علی محمد محلہ کے بلوچ تیزرفتار دنیا کا مقابلہ نہ کر سکے اور پیچھے رہ گئے ۔لیکن ذمہ دار ریاستو ں میں ایساہرگز نہیں ہوتا وہاں ایک کاروبار سے منسلک افراد کو ایسے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں کہ وہ وقت کی رفتار کے ساتھ ترقی کرتا ہے اس سلسلے میں جو خاص وزارتیں قائم کی جاتی ہیں اُن کا مقصد وزراءکی عیاشیوں کا سامان مہیاکرنا نہیں بلکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مفادات کا تحفظ ہوتا ہے لیکن نومودپاکستانی سر کار نے لیاری کے ان محنت کشوں پر کوئی توجہ نہیں دی بلکہ ان کے کاروبار غیر محسوس انداز میں غیر بلوچ اور نو آبادکاروں کو منتقل کیے گئے ۔علی محمد محلہ کے کافی لوگ کراچی پورٹ میں شیئر ز ہولڈر تھے لیکن اب وہ بتاتے ہیں کہ اُنہیں لیاری والا کہہ کر دروازے پر بھی کھڑا نہیں ہونے دیا جاتا۔ آج لیاری کے حالات کی ذمہ داری ریاست پاکستان اُٹھانے کو تیار نہیں اور نہ ہی دم تحریر لیاری اور خاص طور پر علی محمد محلہ میں سر کاری سر پرستی میں جو خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے سرکار اُس کی ذمہ داری لینے یا اس کے ذمہ دران کو کیفر کردار تک پہنچانے کو آمادہ ہے ۔بلکہ اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق ان واقعات کا ذمہ داربھی بلوچ قوم دوستوں کو قرار دیا جارہاہے ۔یہ بھی عجب سلسلہ ہے کہ ایک طرف حکومتی حلقے یہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرررہے ہیں کہ لیاری کے حالات کی خرابی کے ذمہ دار قوم دوست عناصر ہیں جب کہ دوسری طرف لیاری کے عوام کا یہ شکوہ ہے کہ” قوم دوست لیاری کے بلوچوں کے قتل عام پر تماشائی ہیں“ یعنی اُن کے مطابق اُن کا لیاری میں کوئی کردار نہیں اور ان کی خواہش ہے کہ یہ کردار ہونا چاہئے زیادہ واضح الفاظ میں وہ لیاری کے بلوچوں کو گینگ وار اور پیپلز پارٹی سے چھٹکارہ دلانے کے لیے بلوچ سر مچاروں( بلوچ مسلح حریت پسندوں) سے مدد کی اپیل کررہے ہیں لیکن یہاں پرلیاری کے بلوچ اورامن کمیٹی والے چند موٹی موٹی باتوں کو نظر انداز کررہے ہیں۔ پیپلز امن کمیٹی جس لب ولہجے کے ساتھ قوم دوستوں( خاص طورپر انہوںنے بلوچ مسلح حریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ۔بی ایل اے کا نام لیا تھا) سے مخاطب ہے یہ واضح طور پر اُن کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے جب کہ قوم دوستوں نے کراچی کے معاملے میں ہمیشہ دوراندیشی کا مظاہرہ کیا ہے اور کوشش کرتے رہے ہیں کہ کراچی میں گینگ وار کے نام پر بلوچوں کا خون نہ بہایا جائے ۔ لیاری کے عوام یہ بھول رہے ہیں کہ اُن کی اکثریت بلوچ قوم دوستوں کا نہیں اسی امن کمیٹی اور پی پی کا حامی ہے جو ان کاخو ن بہار رہے ہیں ۔ کراچی میں بلوچ قوم دوستوں کی سب سے بڑی جماعت بی این ایم ہے جس کی لیاری میں بنیادی ممبران کی تعداد سوسے اُوپر نہیں اگر اس میں تما م قوم دوستوں کے ممبران کی تعداد کو بھی ملایا جائے جن کی ممبر شپ کا حصول بی این ایم کے نسبتا ًآسان ہے تو بھی یہ تعداد بمشکل پانچ سو تک پہنچے گی جونہ حالات کو بگاڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں نہ سنوارنے کی ۔جوقوم دوست جماعتیں ہیں اُن کا کام پرامن سیاستکے ذریعے بلوچ قوم میں اتحاد واتفاق پیدا کر کے بلوچ قومی تحریک کے لیے ہمدرری میں اضافہ کرنا ہے ۔کراچی جیسے شہر میں جہاں تہجد گزاروں کے پاس بھی اسلحہ موجود ہے ان پارٹیوں کے پا س ایک” کیل“بھی نہیں نہ کہ ان پارٹیوں نے کبھی لیاری یا کراچی کے دیگر علاقے میں کسی پر تشدد کارروائی کاارادہ ظاہر کیا نہ کہ بغیر ارداہ اس طرح کی کارروائی میں شامل رہے ہیں ،نہ ہی چھوٹے موٹے گروہوں کی لڑائی میں دخل اندازی کی بلکہ یہ تعلیم وتربیت پر زور دیتے رہے ہیں ۔اس طرح کی پارٹیاں اگر اس قابل نہیں کہ اس طرح کے گروہوں کا مقابلہ کریں جن کے پاس راکٹ لانچر ہیں لیکن اس کامطلب یہ نہیں کہ قوم دوست محض تما شا دیکھتے رہیں گے ۔اتنی کم ممبر شپ کی تعداد کے ہوتے ہوئے بھی لیاری کے عوام کی ہمدردیاں بلوچ قوم دوستوں کے ساتھ ہیں اور وہ دیکھ رہے ہیں کہ امن کمیٹی اور پی پی اُن کے ساتھ کیا کررہی ہیں اب اگر قوم دوست پارٹیاں خاموش رہئیں تو امن کمیٹی اور ان کے کرتادھرتا یہی سمجھیں گے کہ انہوں نے قوم دوستوں کوڈرا کر چپ کرالیا ہے۔ جس طرح کہتے ہیں کہ جب پانی سر سے اُوپر ہوجائے تو بچاﺅ کے لیے آدمی اپنے بچے کو بھی پاﺅں کے نیچے کر لیتا قوم دوستوں کو بھی اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے میدان میں اُتر نا ہوگا اور انہوں نے قربانی اور استقلا ل کی جوروایت بلوچستان کے شہروں میں قائم کی اس سے کراچی کے ”امن پارٹی “کو بھی آشنا کروانا ہوگا ۔لیکن لیاری اور کراچی کے بلوچ اس خوش فہمی کا شکار نہ ہوں کہ یہ سب پلک جپکتے ہی ہوجائے گا میں نے پہلے ہی عرض کیا کہ سیاسی پارٹیوں کی رفتار دھیمی اور عوام کی پذیرائی سے بڑھتی ہے ‘ بلوچ قوم دوست اپنی جڑیں عوام تک اُتارنے کے لیے دن رات بلاخوف وخطر کام کرتی رہیں گی ۔ ا ب بی این ایم کراچی اور دیگر قوم دوست جھدکاروں کو ان روایتی بزدل بنانے والے جملوں کے اثر سے خود کوآزاد کرانا ہوگا کہ ”کراچی والے اگراآواز اُٹھائیں گے تو غنڈے اُنہیں قتل کردیں گے گھروں کو جلا دیں گے ۔“اب روزروز مرنے سے ایک بار مرنے کا فیصلہ ہی واحد حل ہے ۔لیاری کے لوگ جتنے زیادہ سنجیدہ ‘ خوف سے عاری ‘ انقلابی آدرش کو سمجھنے والے ‘سیاست اور حالات واقعات کی باریکیوں کو جانچنے والے ہوں گے بلوچ قوم دوست اُتنی جلدی انہیں اس عذاب سے چھٹکارہ دلانے میں کامیاب ہوں گے ۔
4-06-2010
Post a Comment