دنیا میں بلوچی کے دواکیلے اور پہلے ٹی وی چینلز پر بطور قومی فریضہ نظر دوڑانے کے بعد میں مزاج سے مطابقت رکھنے والے کسی پرواگرام کی تلاش میں چینل بدل رہاتھا،بلوچی کے بعدزبان اردو ہے جس کی ہمیں تھوڑی بہت سمجھ آتی ہے ۔اب اسے ہماری بد قسمتی ہی کہہ لیجئے کہ اردو کے تمام نیوز چینلز استاد عبدالمجید گوادری ، بشیر بیدار اور فیض احمد فیض کی شاعری کی طرح فنی، علمی اور پیش کش کے اعتبار سے اعلیٰ پائے کے ہونے کے باوجود کوئی نیا مدعا نہیں بتاتے۔
Showing posts with label اسامہ بن لادن ۔ مختلف پہلو. Show all posts
Showing posts with label اسامہ بن لادن ۔ مختلف پہلو. Show all posts
جیرونیمو کون،دہشت گرد یا مزاحمت کار؟
قاضی داد محمد ریحان
اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے لیے کی جانے والی امریکن کارروائی میں استعمال کیے جانے والے اس کے کوڈ نام ”جیرونیمو“ کے صوتی تلفظ سے اندازہ تھاکہ یہ امریکن بومی(مقامی) کی زبان سے لیا گیالفظ ہے ،اُس قوم کی زبان کاجن کا کوئی نام نہیں ۔ان کے لیے ”ریڈ انڈین “کا غلط العام نام استعمال کرتے ہوئے مجھے ہمیشہ ہچکچاہٹ ہوتی ہے ۔میرے خیال میں کسی قوم کوایک مہم جو ( کولمبس ) کی غلط فہمی کے بناءپر اُن کی تاریخی شناخت سے محروم کرنا زیادتی ہے ۔امریکن آبادکاروں کے منہ سے لفظ ”جیرونیمو “کو سن کر تعجب کے ساتھ غلط فہمی بھی ہوئی کہ شاید امریکن اپنی بومی سے اپنا تعلق جوڑ کر اپنے پرکوں کے گنا ہوں کا کفارہ اداکرنا چاہتے ہیں جنہوں نے سونے جیسی زمین اور دولت کی خاطر ایک عظیم ، بہادر اور منفرد قوم کو صفحہ ہستی سے مٹا کر اُن کی ہڈیوں پر اپنے محلات تعمیر کیے ۔ابھی میں اسی متعلق سوچ ہی رہا تھا کہ سی این این پر خبر آگئی۔”امریکی قبائل نے اسامہ کا کوڈ نام جیرونیمو رکھنے پر اعتراض کیا ہے اور
جیرونیمو اِکیا
Geronimo EKIA
قاضی داد محمد ریحان
دومئی2011 کی سب سے بڑی خبرامریکن فورسز کے ہاتھوں القاعدہ کے بانی رہنما ءاُسامہ بن لادن کی ہلاکت ہے۔خبر کی اہمیت کے پیش نظر امریکن صدر نے خود ٹی وی پر آکر اس کی تصدیق کی ۔یہ دہشت گردی یا اسلامی گروہوں کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جنگ میں دوسری مرتبہ ہواہے،قبل ازیں القاعدہ کے صف اول کے باصلاحیت لیڈر مانے جانے والے شیخ خالد کی پاکستانی شہر روالپنڈی سے گرفتاری کا اعلان اُس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے یہ کہہ کر کیا تھا کہ ”ہم نے نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا ۔“اسامہ کی ہلاکت بھی ایک تاریخی واقعہ ہے ۔اسامہ گزشتہ ایک دہائی سے دنیا کی سب سے مشہور شخصیت تھے جنہیں مغربی دنیا میں برائی کی علامت سمجھا جاتا تھا جب کہ پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے
Powered by Blogger.
